چین نے پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے سے منع کیا تھا، احسن اقبال

image

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ چین نے گزشتہ اسٹیبلشمنٹ کو پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے کا تجربہ کرنے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام  ’’جرگہ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے مزید کہا کہ چین نے خبردار کیا تھا کہ پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے کا نقصان سی پیک اور پاکستان کو ہوگا۔

جواب میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ نے یقین دلایا تھا کہ سی پیک کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔

پی ٹی آئی نے سی پیک منصوبوں پر غیرذ مہ دارانہ الزامات لگائے اور منصوبے منجمد رکھے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل بہت ضروری ہوتا ہے۔

اگر میوزیکل چیئر جاری رہے گی تو کتنی اچھی پالیسی ہو کامیاب نہیں ہوسکتی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US