عالمگیر ترین کی منگیترشازیہ نے کہا ہے کہ وہ ان سے بہت محبت کرتے تھے اور وہ بھی عالمگیر ترین سے محبت کرتی تھیں ان کی جلد شادی بھی ہونے والی تھی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ کا کہنا تھا کہ عالمگیر ترین کو تھوڑا سا جلد کا مسئلہ تھا اس کے علاوہ کوئی بات نہیں تھی۔
انہوں نے مزید کہا عالمگیر خان ترین نے اردو میں کوئی خط نہیں لکھا، ان کا آخری خط انگریزی زبان میں تھا جس میں وہ مجھے اور تمام گھروالوں کو دعائیں دے رہے تھے۔
وہ ہر کسی سے پیار کرنے والے انسان تھے، انہوں نے کبھی سٹاف سے بھی اونچی آواز میں بات نہیں کی تھی۔
وہ کرکٹ اور گھومنے پھرنے کے شوقین انسان تھے۔ ان سے متعلق قیاس آرائیاں کرنے کی بجائے ہمیں ان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا چاہیے۔