محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں بارشوں کی توقع ہے۔
مری، گلیات، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوسکتی ہے۔
حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، مٹھی، پڈعیدن، عمرکوٹ، سانگھڑ اور میرپورخاص میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب بدین اور گردونواح میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش جاری ہے ، بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب،بجلی معطل ہو گئی ہے۔