8 سے 10 اگست کو اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی، منظور وسان

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ 8 سے 10 اگست کو اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی ۔

صوبائی مشیر زراعت نے کہا ہے کہ آئندہ بننے والی حکومت میں وزیراعظم پیپلز پارٹی یا ن لیگ سے ہو گا ۔

انکا کہنا تھا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ عام انتخابات اکتوبر کے بجائے  نومبر میں ہوں گے اس طرح الیکشن کمیشن کومزید وقت مل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا موقف یہی ہے کہ عام انتخابات وقت پر کرائے جائیں، آئندہ الیکشن میں جھاڑو پھرنے جارہا ہے۔

رہنما پی پی پی نے مزید کہا ہے کہ ہم چاہتےہیں کہ عام انتخابات پرانی مردم شماری پرکرائے جائیں، آئندہ بننے والی حکومت کا وزیراعظم پاکستان پیپلز پارٹی سے یا پھر ن لیگ سے ہو گا ۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US