لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کونقصان پہنچانےوالےپی ٹی آئی کارکن نے اعترافِ جرم کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشرقی لندن کےرہائشی پرپاکستانی ہائی کمیشن پر’’کریمنل ڈیمج‘‘کی فردجرم عائدکی گئی تھی۔
ملزم نے ابتدامیں جرم سے انکار کیا، شواہددیکھنے کے بعد جرم تسلیم کرلیا۔
برطانوی عدالت نے ملزم کوپاکستانی ہائی کمیشن کوپہنچانےوالےنقصان کاازالہ کرنےکاحکم دیدیا۔
یاد رہے کہ ملزم نےچیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر پاکستانی ہائی کمیشن کونقصان پہنچایاتھا۔