اسلام آبادمیں دفعہ 144میں مزید 2 ماہ کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری

image

اسلام آبادمیں دفعہ 144میں مزید 2 ماہ کی توسیع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر د یا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آبادمیں جلسے جلوسوں پر پابندی عائدکی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق اسلام آبادمیں منصوبے کے تحت امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق امن وامان کی صورتحال کوبرقراررکھنے کے لئے دفعہ 144میں توسیع کی گئی ہے، دفعہ144کے دوران اسلام آبادمیں 5یا5سے زائدافرادکے جمع ہونے پرمکمل طورپرپابندی ہو گی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا تھا کہ دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US