ملک بھر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی آزاد کشمیر، گلگت بلتستان،خیبر پختونخوا،خطہ پوٹھوہار، جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سبی،بارکھان، ژوب اور موسیٰ خیل میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، اٹک میں بھی بارش کا امکان ہے۔
مری، گلیات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے اس کے علاوہ تھرپارکر، جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور خیر پور میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، بالاکوٹ، چارسدہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، کرم، بنوں، وزیرستان اورڈی آئی خان میں بھی بارش کا امکان ہے۔