لاہور کی سیشن عدالت میں فائرنگ، پیشی پر آئی خاتون سمیت دو افراد قتل

image

لاہور کی سیشن کورٹ میں مخالفین کی فائرنگ سے پیشی پر آئی خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

جمعرات کو صغراں بی بی اور محمد امین قتل کیس میں ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کی عدالت میں پیش ہوئے۔ دونوں پر وکیل، اُن کی اہلیہ اور بچی کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

پولیس نے دورانِ تفتیش شواہد نہ ملنے پر صغراں بی بی اور محمد امین کو بے گناہ قرار دیا تھا تاہم ان کے خلاف سیشن عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ 

جمعرات کو پیشی کے بعد جب دونوں واپس جا رہے تھے تو اُن کے مخالف نے فائرنگ کر دی جس سے دونوں افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار لیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ کر لی ہے۔

گرفتار ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے ذاتی دشمنی کی بنا پر مقتولین پر فائرنگ کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US