ملک کی خدمت کافریضہ مجھے اپریل 2022میں سونپا گیا، وزیراعظم شہباز شریف

image

وزیراعظم شہباز شریف نےقوم سے خطاب کے دوران کہا کہ ملک کی خدمت کافریضہ مجھے اپریل 2022میں سونپا گیا، یہ مقدس ذمہ داری اگست2023 کو ہم نگران حکومت کے سپرد کر دیں گے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ محض15ماہ میں ہم نے چار سال کی بربادی کا ملبہ صاف کیا، پاکستانی مفادات کی راہ میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں صاف کیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب میں گھرے 3کروڑ 30لاکھ لوگوں کا ہاتھ تھامنے کا سفر تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے کا خواب دیکھنے والوں کی خواہشات مٹی میں مل چکی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم دیانتداری سے کام کریں تو ملک وقوم کو بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے ،ہم نے سیاست نہیں کی ،ریاست کی حفاظت کی،ہم نے ریاست بچانے کیلئے اپنی سیاست کی قربانی دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاشی بحالی کے راستے میں بڑی رکاوٹ سابق حکومت کی سخت شرائط پر آئی ایم ایف پروگرام تھا، آئی ایم ایف پروگرام کو توڑ کر انہوں نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے کے کنارے پہنچا دیا۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کاخطرہ اور ان کی ناپاک خواہش دونوں مٹی میں مل چکے ہیں، محض15ماہ میں ہم نے چار سال کی بربادی کا ملبہ صاف کیا،  پاکستانی مفادات کی راہ میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں صاف کیں۔

یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔

News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US