امریکہ: خواتین کا جھگڑا، طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

image

فلاڈلفیا: امریکہ میں مسافر پرواز کو خواتین کے جھگڑے کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلاڈلفیا سے اڑان بھرنے والے مسافر طیارے کے عملے کو اس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب طیارے میں سفر کرتیں 2 خواتین آپس میں لڑ پڑیں۔

خواتین کے جھگڑے کے باعث طیارے کو اپنا رخ بدلنا پڑا اور پائلٹ نے قریبی موجود ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈ کر دی گئی۔

خواتین کی لڑائی اس قدر شدید تھی کہ عملے اور دیگر مسافروں کی کوشش کے باوجود خواتین قابو میں نہیں آئیں اور جھگڑا ختم نہ ہو سکا۔ طیارے میں موجود مسافر بھی خواتین کو خاموش اور پرسکون رہنے کی تاکید کرتے رہے تاہم خواتین نے کسی کی بھی بات سنی ان سنی کر دی۔

طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد جھگڑنے والی دونوں خواتین کو طیارے سے اتار کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے طیارے میں موجود کچھ افراد کے بیانات بھی قلمبند کیے۔ خواتین کے جھگڑے کے باعث طیارے کو ایک گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US