تحریک انصاف کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر افتخار درانی کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا ہے۔جمعرات کو ترجمان تحریک انصاف نے اپنے بیان میں بتایا کہ ڈاکٹر افتخار درانی کو رات گئے اسلام آباد سے اغوا کیا گیا۔ خاندان نے ڈاکٹر افتخار درانی کے اغوا کی تصدیق کی ہے۔‘تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر افتخار درانی کو اغواء کر لیا گیا
مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں
— PTI (@PTIofficial) August 2, 2023
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر افتخار درانی کے اغوا سے متعلق معلومات لی جا رہی ہیں۔افتخار درانی تحریک انصاف کے دور حکومت میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا تھے تاہم عمران خان نے انہیں تین فروری کو کابینہ سے نکال دیا تھا جس کے بعد وہ منظر عام سے غائب تھے۔