عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے نگراں حکومتوں کو گائیڈ لائنز جاری کر دیں

image

الیکشن کمیشن نے مرکزی اور صوبائی نگراں حکومتوں کو ایک ٹوٹفیکیشن کے ذریعے ہدایات جاری کی ہیں جس میں کسی بھی قسم کے تقرر وتبادلے نہ کرنے اور انتخابات کے انعقاد میں کمیشن کی معاونت کرنے کا کہا گیا ہے۔

منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹفیکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے ’اداروں کے سیاسی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے سربراہوں کی ملازمت ختم کرنے کا حکم دیا ہے اور ان کے کیسز کمیشن کو بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن نے وفاق، صوبوں اور مقامی اداروں میں ہر قسم کی بھرتی اور کہا ہے کہ نگراں حکومتیں جو ترقیاتی منصوبے جاری ہیں ان کے علاوہ کسی قسم کی ترقیاتی سکیموں کا اعلان نہ کریں۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ الیکشن شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد اور نتائج آنے تک نئی سکیموں کے لیے صوبوں میں لوکل گورنمنٹس اور کنٹونمنٹ بورڈز کے فنڈز منجمند ہوں گے۔

کمیشن نے وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ، کابینہ ارکان، مشیران اور اراکین اسمبلی کو سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

نگران سیٹ اپ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا کہ ’الیکشن کے انعقاد کے لیے بہترین ماحول فراہم کیا جائے اور ہر سیاسی پارٹی کو لیول پلینگ فیلڈ دی جائے۔‘

الیکشن کمیشن نے نگران حکومتوں کو بتایا ہے کہا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد عام انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ نگراں حکومتیں انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کریں گی جس کی وجہ سے انتخابات کے صاف و شفاف ہونے پر اثر پڑے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US