انڈیا کے بعد امریکی خاتون پاکستانی نوجوان کی محبت میں دیر پہنچ گئیں

image

سات سمندر پار امریکہ میں بسنے والی کیمبرلی ڈان وطن عزیز کے ایک نوجوان سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر متعارف ہوئیں۔

دونوں اس حقیقت سے انجان تھے کہ ان میں کبھی شادی بھی ہو سکتی ہے مگر ان کی بے خبری ہی اس رشتے کی بنیاد بنی۔

دونوں میں دوستی بڑھی جو محبت میں تبدیل ہوئی اور اب یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہا ہے۔

وہ کہا کرتے ہیں کہ محبت سرحدوں کی محتاج نہیں ہوتی۔ انجو کے معاملے میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا تھا جو پاکستان اور انڈیا کی پون صدی پر محیط دشمنی کو پس پشت ڈالتے ہوئے پاکستان آئیں اور اب کیمبرلی ڈان پاکستانی نوجوان سے شادی کے لیے وطنِ عزیز پہنچ چکی ہیں۔

 53 برس کی کمبرلی ڈان لوئر دیر کے نوجوان کی محبت میں تحصیل ترناؤ اسبنڑ پہنچیں۔

اسبنڑ سے تعلق رکھنے والے یونیورسٹی کے طالب علم عباس اور کیمبرلی ڈان اب اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

عباس کے بھتیجے نے اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’امریکی خاتون اگرچہ دیر پہنچ گئی تھیں لیکن انہیں لوئر دیر جانے کی اجازت نہیں مل سکی۔‘

پولیس ذرائع کے مطابق، ’پندرہ اگست کو آنے والی امریکی خاتون کو این او سی نہ ملنے کی وجہ سے لوئر دیر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملی۔ جس کے بعد دونوں نے کچھ دن ضلع مالاکنڈ کے ایک نجی ہوٹل میں قیام کیا تاہم وہ دونوں اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں تاکہ دستاویزی کارروائی مکمل کی جا سکے۔‘ 

عباس کے بھتیجے نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’دونوں نے نکاح کر لیا ہے تاہم اس حوالے سے باقاعدہ رسم ادا ہونا باقی ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’عباس اور امریکی خاتون کی فیس بک پر دوستی ہوئی اور گذشتہ دو سال سے وہ ایک دوسرے سے رابطے میں تھے۔ دوستی جب محبت میں تبدیل ہوئی تو کیمبرلی ڈِان نے ہی عباس سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔‘

گزشتہ دنوں سیما حیدر نامی خاتون نے ایک انڈین شہری سے شادی کی تھی جس کے کچھ دن بعد انڈین خاتون انجو اپنا ملک چھوڑ کر پاکستان آئیں اور انہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد نصر اللہ نامی نوجوان سے شادی کی۔ 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US