کمر کے درد کا شکار افراد نہ تو بیٹھ کر کوئی کام کرسکتے ہیں نہ ہی وہ آرام دہ انداز میں سو سکتے ہیں۔ دراصل اکثر اوقات ہماری اپنی غلط عادتیں ہی ہماری ریڑھ کی ہڈی کو نقصان پہنچا رہی ہوتی ہیں جن کا نتیجہ شدید درد کی صورت میں نکلتا ہے۔ اس آرٹیکل میں ان غلط عادتوں کی نشاندہی کی جارہی ہے۔
خواتین جھک کر برتن دھوتی ہیں جس کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ پڑتا ہے. اس کے بجائے اگر ایک پیر کے نیچے اسٹول رکھ لیا جائے یا بیٹھ کر برتن دھوئے جائیں تو پوسچر سیدھا رہے گا۔
وزن کم کرنے والے افراد کو سیڑھیاں چڑھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے لیکن یاد رکھیں اگر آپ کی ہڈیاں کمزور ہیں یا پھر گھٹنوں میں درد رہتا ہے تو یہ عمل آپ کے لیے مناسب نہیں
بستر پر آدھا لیٹ کر گود میں لیپ ٹاپ کے ساتھ کام کرنا یا کوئی کتاب پڑھنا بظاہر آرام دہ لگتا ہے لیکن آپ کی کمر بہرحال دباؤ برداشت کررہی ہوتی ہے۔ یہ نامناسب پوزیشن آگے جا کر درد کی وجہ بنتی ہے
سافٹ ڈرنکس کی وجہ سے گردے میں پتھری یا پھر گیس بننے لگتی ہے جو بالآخر ریڑھ کی ہڈی پر زور بڑھاتی ہے۔ اس لیے ان کا استعمال ترک کردیں
بہت ٹائٹ لباس کمر اور کولہوں پر زور بڑھاتا ہے اس کے علاوہ اونچی ہیلز بھی جسم کی ساخت کو غیر فطری بناتی ہیں نتیجہ کمر درد کی صورت میں نکلتا ہے۔