برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد اسرائیلی صدر نے قطر پر حملوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے ضروری تھے تاکہ ’کچھ لوگوں کو ہٹایا جائے جو معاہدہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔‘ ادھر یمن پر اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے اور 131 زخمی ہیں۔
- یمن پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے جبکہ 131 زخمی ہیں
- برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد اسرائیلی صدر نے قطر پر حملوں کا دفاع کیا اور کہا کہ 'یہ اتحادیوں کے درمیان ملاقات تھی لیکن یہ ایک مشکل ملاقات تھی‘
- امریکہ میں اسرائیلی سفیر کا کہنا ہے کہ ’اگر ہم اس بار انھیں (حماس کو) نشانہ نہیں بنا سکے تو اگلی دفعہ پھر انھیں ہدف بنا لیں گے‘
- اسرئیل کو حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں: قطری وزیر اعظم
- دوحہ میں حملے کا فیصلہ میرا نہیں بلکہ نیتن یاہو کا تھا، میں اس سے خوش نہیں ہوں: امریکی صدر
- حماس کا کہنا ہے کہ دوحہ حملے میں تنظیم کی لیڈرشپ محفوظ رہی، تاہم چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں
برطانوی وزیراعظم سے ’مشکل ملاقات‘ کے بعد اسرائیلی صدر کا قطر پر حملوں کا دفاع، یمن پر اسرائیلی حملوں میں 35 افراد ہلاک