دروازے کے ہینڈل پر گلاس لٹکا دیں اور۔۔ ہوٹل میں اپنائی جانے والی ایسی ٹرکس جو آپ کو بڑی پریشانی سے بچا سکتی ہیں

image

وہ لوگ جو اکثر و بیشتر سفر میں رہتے ہیں اس بات سے واقف ہوتے ہیں کہ مختلف ہوٹلوں میں ٹہرنا ہر بار اچھا تجربہ ثابت نہیں ہوتا۔ ہر جگہ کا معیار اچھا نہیں ہوتا. اس لئے آج ہم چند مشکلات سے نمٹنے کی ٹرکس آپ کو یہاں بتا رہے ہیں۔

اگر آپ کسی کے گھر میں مہمان ہیں اور آپکو لگتا ہے دروازہ کھٹکھٹائے بغیر لوگ آپ کے کمرے میں آجاتے ہیں یا ہوٹل کا عملہ اس بات کا دھیان نہیں رکھتا تو دروازے کے ہینڈل پر ایک گلاس پھنسا دیں۔ ایسا کرنے سے ایک تو دروازہ فوری طور پر نہیں کھلے گا دوسرا آواز سے آپ بھی چوکنے ہوجائیں گے

کھڑکیوں کے بیچ پردے میں جگہ ہونے کی وجہ سے دھوپ آتی ہے یا آپ کی پرائیویسی متاثر ہوتی ہے تو ہینگر میں کلپس لگا کر ایسے استعمال کریں۔

کچھ بلب ایسے ہوتے ہیں جو بند نہیں ہوتے اور مسلسل جلتے ہیں. ان پر پرانے میگزین یا اخبار لگا کر روشنی کم کی جاسکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US