میرا ہاتھ پکڑتے ہی اس کی آنکھیں بند ہوگئیں اور۔۔ بھارت میں اہلیہ کی موت کیسے ہوئی تھی؟ وسیم اکرم بتاتے ہوئے روپڑے

image

"میں جنوبی افریقہ میں موجود تھا کہ خبر آئی میری بیوی ہما کی طبیعت خراب ہے میں ہما کو علاج کے لیے سنگاپور لے جانے فوراً واپس آیا لیکن راستے میں ری فیولنگ کے لئے ائیر ایمبولینس چنئ میں روکنی پڑی. وہاں ہما نے مجھے بلایا میں نے جیسے ہی اس کا ہاتھ پکڑا تو اسکی آنکھیں بند ہوگئیں۔ مجھے لگا شاید ہُما سوگئی ہے جس کے بعد میں رو پڑا. ہما چنئی کے ہسپتال کے آئی سی یو میں ہُما 4 سے 5 دنوں تک ہوش میں نہیں تھی"

پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے فخر عالم کو انٹرویو دیتے ہوئے پہلی بار اپنی اہلیہ کی موت کے بارے میں بتایا. وسیم اکرم اس وقت کو یاد کرتے ہوئے روپڑے. ویڈیو دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وسیم اکرم بھرائے ہوئے لہجے میں ہما وسیم اکرم کے آخری لمحات کے بارے میں بتا رہے ہیں. ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کا بڑا بیٹا 10 سال جبکہ چھوٹا صرف 7 برس کا تھا. میں جانتا تھا کہ دو بیٹے ہیں انہیں پیار کرنا ہے لیکن سب بہت مشکل تھا۔ میرے بچے 3 دن ہُما کی دوست کے گھر رہے۔ جب انہیں واپس گھر بلایا تو انہیں کچھ سمجھ نہیں آئی۔ وہ یہ بات سمجھنے کے لئے بہت چھوٹے تھے کہ ان کی ماں اب دنیا میں نہیں ہے.

واضح رہے کہ پہلی اہلیہ کے انتقال کے کچھ سال بعد وسیم اکرم نے آسٹریلوی خاتون شنیرا سے دوسری شادی کر لی تھی جس سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US