کبھی کبھی انسان اچھی زندگی کے حصول کی خاطر کڑی محنت کرتا ہے اور جب اس کی محنت کا پھل ملنے والا ہوتا ہے تو اسے یقین نہیں آتا جیسا کہ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے
ہہ ایک ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی عورت ہے جو خادمہ ہے. اس نے اپنے بیٹے کے تعلیمی اخراجات کے لیے 30 سال تک لبنان میں گھروں میں کام کیا۔ یہاں تک کہ بیٹا پائلٹ بن گیا۔عورت جب گھر واپسی کے آخری سفر پر روانہ ہوئی تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ اس کا بیٹا اسے واپس ایتھوپیا لے جانے والے طیارے کا پائلٹ تھا۔
اپنے بیٹے کو اچانک جہاز میں دیکھنے بعد ماں بیٹا دونوں ہی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے.