گزشتہ دنوں بھارتی مسلمان بالر محمد شامی نے ورلڈ کپ کے ایک میچ میں بہترین بولنگ کی اور پانچ وکٹ حاصل کیے۔ پانچویں وکٹ لیتے وقت شامی نے خوشی میں پہلے آسمان کی طرف دیکھا اور پھر سجدہ کرنے کی خاطر بیٹھے لیکن سجدہ نہ کرسکے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی اور عوام مودی سرکار کے بھارت کو تنقید کا نشانہ بنانا لگے جہاں ایک مسلمان کھلاڑی سجدہ کرنے سے بھی خوفزدہ ہے۔
ابھی یہ بحث جاری ہی تھی کہ گزشتہ روز بھارتی اسٹیڈیم میں پاکستان کے نیوزی لینڈ کو ہرانے پر فخر زمان اور محمد رضوان نے بھی سجدہ کیا۔ ویڈیو دیکھیں
اس موقع پر سوشل میڈہا صارفین کا کہنا ہے کہ “لوگ کہتے ہیں ہمیں پاکستان نے کیا دیا ہے، پاکستان نے ہمیں سجدہ کرنے کی آذادی دی ہے“، جبکہ کچھ پاکستانی صارفین نے اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے قائدِ اعظم محمد علی جناح کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے مسلمانوں کو بھارتیوں سے چھٹکارا دلایا۔