بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈکپ کے دوران جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں اپنے کیریئر کی 49 ویں سنچری بنانے والے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو مبارکباد نہ دینے پر سری لنکن ٹیم کے کپتان پر تنقید شروع ہوگئی۔
بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل سری لنکا کے کپتان سے کوشل مینڈس سے نیوز کانفرنس میں ایک بھارتی صحافی نے ویرات کوہلی نے ون ڈے میں 49 ویں سنچری بنائی ہے کیا آپ انھیں مبارکباد دینا چاہیں گے۔
سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے ویرات کوہلی کو 49 ویں سنچری بنانے پر زبردستی کی مبارکباد دینے سے انکار کردیا،کوشل اس سوال پر پہلے تو حیران ہوئے پھر فوراً ہی کیا کہ میں کیوں مبارکباد دوں گا۔
سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آئی سی سی ورلڈکپ میں دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آج آمنے سامنے آئیں گی تاہم دہلی میں فضائی آلودگی بہت زیادہ ہونے کے سبب میچ کے حوالے سے خدشات پائے جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے 289 ویں ون ڈے انٹرنیشنل میں 49 ویں سنچری اسکور کرکے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔
ویرات کوہلی کا اپنی 49 ویں سنچری کے بعد کہنا تھا کہ بھارت کے لیے ہر میچ کھیلنے کا موقع میرے لیے اہمیت رکھتا ہے۔ ہوم کراؤڈ کے سامنے اپنی سالگرہ والے دن اس سنگل میل کو حاصل کرنا میرے لیے خوابوں جیسا ہے۔