شاہین کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ ۔۔ شاہد آفریدی نے شاہین کو داماد بنانے کی اصل وجہ کیا بتائی؟

image

پاکستان کے سپر اسٹار اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی کو اپنا داماد بنانے کے راز سے پردہ اٹھادیا ہے۔

شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی کے شو میں اپنی بیٹی انشا کی شاہین آفریدی کے ساتھ شادی کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں شاہین کو ذاتی طور پر نہیں جانتا تھا کیونکہ دونوں خاندانوں کا ماضی میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ منقطع ہو گیا تھا تاہم ہمارے خاندان کے بزرگ ایک دوسرے کو جانتے تھے۔

شاہد آفریدی نے بتایا کہ شاہین آفریدی کے ساتھ جو ساتھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے تھے اُنہوں نے مجھ سے شاہین کے رویے اور بطور انسان ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’شاہین آفریدی بہت سمجھدار ہیں‘ تو انہیں داماد منتخب کرتے ہوئے یہ سب چیزیں میرے لیے اہم تھیں۔

لالہ نے بتایا کہ شاہین آفریدی کی فیملی بیٹی کے رشتے کے حوالے سے کافی عرصے سے میرے گھر والوں سے رابطے میں تھی۔میرے لیے اچھا انسان سب سے اہم چیز ہے تو شاہین آفریدی ایک عظیم انسان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US