بابر اعظم وزیر اعظم بنیں گے۔۔ کس مشہور شخصیت نے یہ بڑی پیشگوئی کردی؟

image

اسے کہتے ہیں پانسہ پلٹنا۔ کہاں تو بابر اعظم سے کپتانی لینے کی بات کی جارہی تھی اور اب ان کے وزیر اعظم بننے کی پیشن گوئی کی جارہی ہے۔ جی ہں ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر عبد الرزاق نے پیشن گوئی کی ہے اگر پاکستان ورلڈکپ جیت جاتا ہے تو بابر اعظم کپتان نہیں وزیراعظم بنیں گے۔

عبداللہ رزاق نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس محمد وسیم جونیئر جیسا اچھا آل راؤنڈر آیا لیکن ہم نے اسے بنانے کے بجائے قومی ٹیم میں شامل کر لیا۔اس کے علاوہ محمد وسیم بہت اچھی بیٹنگ بھی کر لیتا ہے لیکن انہیں موقع ہی نہیں ملا، کھلاڑی کو جو اعتماد کپتان اور مینجمنٹ کی طرف سے دینا ہوتا ہے وہ ہم مس کر رہے ہیں، جب کھلاڑی کو اعتماد ملتا ہے تو پھر وہ اچھا کھلاڑی بنتا ہے، مجھے امید ہے کہ پاکستان میں جلد اچھے آل راؤنڈر بھی سامنے آئیں گے۔

جبکہ ایک سوال کے جواب میں عبدالرزاق کا کہنا تھا پاکستان اگر ورلڈکپ جیت جاتا ہے تو بابر اعظم کپتان نہیں وزیراعظم بنیں گے لازمی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US