پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب لاہور میں کرائے جانے کا امکان

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی افتتاحی تقریب لاہور میں کرائے جانے کا امکان ہے، میگا لیگ  کا پہلا مرحلہ لاہور اور ملتان جب کہ دوسرا مرحلہ راولپنڈی اور کراچی میں شروع ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فائنل کی میزبانی اس بار کراچی کو ملنے کا امکان ہے جب کہ  پی ایس ایل کی گورننگ کونسل لیگ کی تاریخوں میں بھی ردوبدل کررہی ہے۔

لیگ کا آغاز جنرل الیکشن سے ایک ہفتہ بعد کیا جائیگا۔ ممکنہ طور پر پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہوگا۔

تاریخوں اور وینیوز کی حتمی منظوری پی ایس ایل کے گورننگ کونسل کے اجلاس میں ہوگی۔ پی سی بی پاکستان سپر لیگ گورننگ کونسل کا اجلاس جنوری کے پہلے ہفتے میں بلاسکتا ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US