تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبہ میں پاک چین شراکتداری کی حقیقی صلاحیت سے استفادہ کی ضرورت ہے، فواد حسن فواد

image

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبہ میں پاک چین شراکتداری کی حقیقی صلاحیت سے استفادہ کی ضرورت ہے ۔ یہ بات نگران وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے چینی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے نجکاری ڈویژن میں ملاقات کے دوران کہی۔ چینی وفد سے ملاقات میں نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سرمایہ کاروں کو سہولیات مہیا کرنے کے لیے سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن سنٹر بنایا گیا ہے جس میں ون ونڈو سرمایہ کاری کی سہولت مہیا کی گئی ہے ۔

فواد حسن فواد نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کے شعبے اور ای وی مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری چینی سرمایہ کاروں کے لیے منافع بخش ثابت ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہنر مند اور غیر ہنر مند افرادی قوت کی دستیابی، صنعت کے لیے بنیادی خام مال کی موجودگی کے ساتھ ساتھ تیزی سے بڑھتی ہوئی مقامی مارکیٹ کے پیش نظر پاکستان چین سے صنعت کی منتقلی کے لیے بہت موزوں ملک ہو سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US