توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف فواد چودھری کی درخواست میں الیکشن کمیشن اور جیل سماعت کے دوران خاتون وکیل کو ہراساں کرنے پر جیل انتظامیہ کو جواب کیلئے نوٹسز جاری

image

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی عدالت نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف فواد چودھری کی درخواست میں الیکشن کمیشن جبکہ جیل سماعت کے دوران خاتون وکیل کو ہراساں کرنے پر جیل انتظامیہ کو جواب کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے۔پیر کے روز سماعت کے دوران فواد چودھری کی جانب سے فیصل چودھری ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ ہم نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کو روکنے کی درخواست دائر کی ہے، ا

لیکشن کمیشن کا توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل خلاف قانون ہے، توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کا الیکشن کمیشن کے پاس کوئی اختیار نہیں،بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن جیل ٹرائل کیا جا رہا ہے،گزشتہ سماعت پر ہماری کولیگ سوزین جہاں خان ایڈووکیٹ کو جیل انتظامیہ کی جانب سے ہراساں کیا گیا۔ عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت ملتوی کر دی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US