جاپان میں زلزلےسے اموات 24 ہو گئیں، متعدد افراد زخمی

image

ٹوکیو ۔2جنوری (اے پی پی):جاپان میں 7.6 شدت کے زلزلے کے باعث 24 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا نے منگل کو مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ وسطی جاپان اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں شدید زلزلوں کے ایک سلسلے کے بعد اشیکاوا پریفیکچر میں عمارتیں گرنے اور آگ لگنے سے کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے۔

زلزلے کے سبب درجنوں عمارتیں تباہ ہوگئیں، سڑکوں پر گہری دراڑیں اور رہائشی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی، 36 ہزار گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔مشہور سیاحتی مقام وجیما مارننگ مارکیٹ کے ارد گرد بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی جس نے تقریباً 200 عمارتوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ شہر میں عمارتیں گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے، جن کے ملبے تلے 14 افراد کے دبے ہونے کی اطلاع ہے ۔

نیگاتا، تویاما، فوکوئی اور گیفو پریفیکچرز میں عمارتوں کا ملبہ گرنے سے لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔جاپان کی سیلف ڈیفنس فورس کے دستے زلزلے سے متاثر ہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US