اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر اور ٹوکن ٹیکس کے لیے ایکسائز سٹاف (آج) سہ پہر 3 بجے سے شام 5بجے تک کچنار پارک کی پارکنگ میں موجود رہے گا۔منگل کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ فیسیلی ٹیشن سنٹر آئی سی ٹی ڈور سٹیپ کی گاڑی بھی وہاں موجود ہوگی۔
آئی سی ٹی ڈور سٹیپ سروس میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، برتھ سرٹیفکیٹ، پاور آف اٹارنی کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ، فیول پرمٹ (گھریلو/تجارتی) اور موٹر وہیکل رجسٹریشن بھی شامل ہیں۔\932