چیئرمین سینیٹ نے اسلام آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں سے متعلق معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا

image

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ نے اسلام آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں سے متعلق معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینٹر فوزیہ ارشد نے اسلام آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ ان ہاؤسنگ سکیموں کی وجہ سے وہاں پر گھر تعمیر کرنے والے لوگوں کو بہت زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے،

سی ڈی اے کو اس حوالے سے سخت اقدامات کرنے چاہئیں اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی قطعاً اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ چیئرمین نے یہ معاملہ قائمہ کمیٹی کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی کہ اس پر غور کیا جائے اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جانے چاہئیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US