اسرائیل میں بلدیاتی انتخابات 27 فروری تک ملتوی کر دئے گئے

image

تل ابیب۔2جنوری (اے پی پی):اسرائیل میں بلدیاتی انتخابات جنگ کی وجہ سے 27 فروری تک ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ ترک خبر رساں ادارے ٹی آ ر ٹی کے مطابق اسرائیلی پریس نے بتایا کہ حکومت نے فوج سے اس بارے میں رائے طلب کی کہ آیا جنوری کے آخر میں ہونے والے انتخابات کے لیے حالات موزوں ہیں۔

اسرائیلی فوج نے حکومت کو آگاہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات میں امیدوار بننے والے سینکڑوں افراد پہلے ہی ریزرو فوجیوں کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور انتخابات کی وجہ سے ان لوگوں کو اجازت دینا ممکن نہیں ہے۔اس کے بعد اسرائیلی کابینہ نے بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی کرتے ہوئے 27 فروری کو کرانے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حملے کے بعد 31 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو 30 جنوری تک ملتوی کر دیا گیا تھا جو ایک بار پھر ملتوی ہو گئے ہیں ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US