پانی کے ضیاع کا مسئلہ حل کرنے کے لئے عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے، نگران وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور

image

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پانی کے ضیاع کا مسئلہ حل کرنے کے لئے عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے، گزشتہ ایک سال کے دوران اسلام آباد میں تین فلٹریشن پلانٹ لگائے گئے ہیں۔

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر مشتاق احمد، سینیٹر مہر تاج روغانی اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں نگران وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے کہا کہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ ہے ،اسے حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، پانی کا ضیاع ایک مسئلہ ہے یہ ایسا معاملہ ہے جو صرف جرمانوں سے حل ہونے والا نہیں اس کے لئے عوام میں شعور بیدار کرنے کی بھی ضرورت ہے، بدقسمتی اشرافیہ جتنا پانی ضائع کرتی ہے غریب لوگ اتنا ضائع نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ قوم عوامی نمائندوں کاانتخاب استحصالی نظام کا خاتمہ کرنے کے لئے کرتی ہے، اگر وہ ایسا نہیں کر سکتے تویہ ناکامی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک سال کے دوران اسلام آباد میں تین فلٹریشن پلانٹ لگائے گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US