چیئرمین سینیٹ کا ایوان بالا کے اجلاس میں متعلقہ وزراء کی غیر حاضری کے معاملے کا نوٹس

image

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے اجلاس میں متعلقہ وزراء کی غیر حاضری کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم کو خط لکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران متعلقہ وزراء کو موجود ہونا چاہیے جس پر چیئرمین نے سیکرٹری سینیٹ کو ہدایت کی کہ وہ وزیراعظم کو خط لکھیں کہ تمام متعلقہ وزرا وقفہ سوالات کے دوران ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US