بھارہ کہو فلائی اوور گرنے سے متعلق انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی ہے، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور

image

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اور اطلاعات و نشریات مرتضی ٰسولنگی نے کہا ہے کہ بھارہ کہو فلائی اوور گرنے سے متعلق انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی ہے۔

منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر ہدایت اللہ کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر پارلیمانی اموراور اطلاعات و نشریات نے کہا کہ انکوائری رپورٹ کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کریں گے، رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی ہے۔

چیئرمین نے ہدایت کی کہ انکوائری رپورٹ کی تفصیلات سے ایوان کو بھی آگاہ کیا جائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US