معاشی مسائل کے حل کے لئے سیاسی جماعتوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا، سینیٹر شہزاد وسیم

image

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ ہمیں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ملک کی بہتری کا سوچنا ہوگا، معاشی مسائل کے حل کے لئے سیاسی جماعتوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔

منگل کو ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ اتفاق رائے جمہوریت کا حسن ہے، ہم انتخابات کی طرف جا رہے ہیں، قائد اعظم بھی ایک سیاستدان تھے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے منشور کی بات نہیں کرتیں ۔اگر کوئی منشور دیں تو صرف خواہشات کا پلندہ ہوتا ہے۔ سیاسی عمل میں منشور کی کلیدی اہمیت ہے، منشور کے ذریعے ہی ووٹرز کو اپنی طرف راغب کرنا چاہیے، صرف اقتدار کا حصول ہمارا مطمع نظر نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں شریک اقتدار رہ چکی ہیں کسی کا حصہ کم اور کسی کا زیادہ رہا ہے اور سب نے غلطیاں بھی کی ہیں ۔ اب وقت آگیا ہے کہ اپنی غلطیوں کی تلافی کریں اور اپنی ترجیحات کا تعین کیا جائے۔

ماضی میں ہمیں سیاسی جماعتوں کے جو بھی ترجیحات رہی ہیں ان میں قومی ترجیحات ہمیں نظر نہیں آتی یہی وجہ ہے کہ ہر دو تین سال بعد ہمیں واپس جانا پڑتا ہے، سیاسی مسائل کے حل کے لیے سیاسی جماعتوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی ترجیح معاشی استحکام ہونا چاہیے، تبھی ہم اس ملک کو آگے لے جا سکتے ہیں


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US