صحت کے شعبے کا بجٹ جی ڈی پی کے 2 فیصد تک بڑھانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر ندیم جان

image

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشنز ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا ،جی ڈی پی کا ایک فیصد صحت کے شعبے کے لیے مختص کیا جاتا ہے، اسے 2 فیصد تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔

منگل کو ایوان بالا میں بچوں کے علاج کے لیے مختلف ویکسین کی عدم دستیابی سے متعلق سینٹر مہر تاج روغانی کے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشننز ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ صحت کا شعبہ صوبوں کو منتقل کر دیا گیا ہے، یہ صوبوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اینٹی ڈیفتھیریا سیرم کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا، جی ڈی پی کے ایک فیصد صحت کے شعبے کے لیے مختص کیا جاتا ہے، اس کا کسی نے کبھی کوئی نوٹس نہیں لیا۔

اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے، ارکان پارلیمنٹ اور حکومت کو اس طرف اس معاملے پر توجہ دینا ہوگی، ہم مطالبہ کر رہے ہیں کہ آئندہ حکومت جی ڈی پی کا 2 فیصد صحت کے لیے شعبے کے لیے مختص کرے تو اس سے صورتحال میں کچھ بہتری آئے گی اگرچہ یہ جی ڈی پی کے پانچ فیصد ہونا چاہیے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US