نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا کا پشاور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس قیصر رشید کے انتقال پراظہار افسوس

image
پشاور۔ 03 جنوری (اے پی پی):نگران وزیراعلی جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے پشاور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس قیصر رشید کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز اپنے تعزیتی پیغام میں نگران وزیراعلی سید ارشد حسین شاہ نے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US