شمالی وزیرستان میں جاں بحق ہونے والے 6 مزدور آبائی علاقے میں سپرد خاک

image

ڈیرہ غازی خان۔ 04 جنوری (اے پی پی):شمالی وزیرستان کے علاقہ مسکی میر علی میں نامعلوم دہشت گردوں کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کو رات گئے آبائی علاقے ڈیرہ غازی خان میں سپرد خاک کر دیا گیا،

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر،ار پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک ،ڈی پی او احمد محی الدین اور دیگر افسران کے علاوہ،سیاسی شخصیات،وکلا سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ،آر پی او ،ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او اور دیگر افسران نے شمالی وزیرستان میں جاں بحق ہونے والے مزدور نوجوانوں کی ان کے آبائی علاقے چھابری زیریں میں نماز جنازہ میں شرکت کی اور پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا۔تدفین اور مالی امداد کےلئے فی کس خاندان کو ایک ایک لاکھ روپے بھی دئیے گئے۔

کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کو متاثرین کی مالی امداد کےلئے سفارشات ارسال کی گئی ہیں اور ہم اس دہشت گردی کےواقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US