ایبٹ آباد۔ 4 جنوری (اے پی پی):ایبٹ آباد موٹر وے پر قلندر آباد انٹرچینج سے ایک کلو میٹر کے فاصلہ پر ٹوٹا ہائی ایس میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کی فائر وہیکل بمعہ فائر فائٹرز فوری جائے حادثہ پر پہنچے۔
حادثہ کے نتیجہ میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ دونوں افراد کو موٹر وے پولیس نے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔