وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی ایران کے شہر کرمان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت، جانی نقصان پر اظہار افسوس

image

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے ایران کے شہر کرمان میں دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔

جمعرات کو اپنے بیان میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام کی طرف سے ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس بزدلانہ فعل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پاکستان سمیت خطے کے اکثر ممالک دہشت گردی کا شکار ہیں، ہم دہشت گردی کے نتیجے میں اس دکھ کو سمجھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی حکومت اور ایران کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری دعائیں ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے متاثرین سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US