انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹیڈیز کے ڈائریکٹر جنرل سہیل محمود سے بیلجیم میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ کی ملاقات

image

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹیڈیز کے ڈائریکٹر جنرل سہیل محمود سے بیلجیم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے یہاں ملاقات کی۔

جمعرات کو انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹیڈیز کے ٹویٹ کے مطابق سفیر آمنہ بلوچ سے ملاقات میں علاقائی پیش رفت، پاکستان۔یورپی یونین تعلقات کے مخلتف پہلوؤں اورعوامی سطح پر روابط پر مفید تبادلہ کیا گیا۔

ملاقات کے دوران یورپی یونین کے تھنک ٹینکس کے ساتھ علمی اور تحقیقی روابط کو مزید گہرا کرنے پر مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US