اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد نے پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ سینٹر کے چیف کیمرہ مین احمد خان سولنگی اور کیمرہ مین ظفر علی کے سڑک حادثہ میں جاں بحق ہونے پر پی ٹی وی انتظامیہ اور لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے
جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جاں بحق ملازمین پی ٹی وی کا قیمتی اثاثہ تھے، اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ وفاقی سیکریٹری اطلاعات نے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔