اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کرمان میں ہونے والے خوفناک دہشت گردانہ حملے میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کو پاکستان اور ایران دونوں کے لیے مشترکہ خطرہ قرار دیا جس کا موثر اقدامات کے ذریعے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔