سعودی عرب نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے اسرائیلی وزرا کے بیان کو مسترد کر دیا

image

ریاض ۔5جنوری (اے پی پی):سعودی عرب نے اسرائیلی وزراکےغزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی اور وہاں یہودیوں کو آباد کرنےکے بیان کو مسترد کر دیا ہے۔

العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے اس طرح کا کوئی بھی اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیلی وزراکے ان انتہا پسندانہ بیانات کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے اور ان کی مذمت کرتے ہیں ۔

اسرائیل کو عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں پر بین الاقوامی قوانین کے تحت کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے بین الاقوامی برادری کو ٹھوس کوششیں کرنا ہوں گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US