ایف آئی اے انٹرپول پاکستان کی کامیاب کارروائیاں ، یو اے ای سے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری سمیت 3 ملزمان گرفتار

image
اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے یو اے ای سے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری سمیت 3 ملزمان گرفتار کر لئے ۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یو اے ای سے گرفتار اشتہاری ملزم کو ملتان ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد ناصر، جہانزیب اور ساجد علی شامل ہیں ۔گرفتار ملزمان پنجاب اور کے پی پولیس کو مطلوب تھے۔

ملزم محمد ناصر لودھراں پولیس، ملزم جہانزیب رحیم یار خان پولیس کو ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھے جبکہ ملزم ساجد علی مردان پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسز جاری کئے تھے۔ ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا ہے ۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US