سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی کے انتقال پر تعزیت

image

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے علامہ شیخ محسن نجفی کی دینی اور فلاحی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ علامہ شیخ محسن نجفی اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے۔مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پُر نہیں ہو سکے گا اوران کی کی دینی اور فلاحی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے علامہ شیخ محسن نجفی کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار اور ان کےدرجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US