باجوڑ دھماکہ، ایل آر ایچ ہسپتال میں زیر علاج مزید 2 سپاہی ولی خان اور عمران خان چل بسے

image

پشاور۔ 09 جنوری (اے پی پی):باجوڑ کی تحصیل ماموند میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 7 ہوگئی۔ باجوڑ کی تحصیل ماموند میں گزشتہ روز پولیو ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے جانے والی پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید اور 27 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

دھماکے میں شدید زخمی ہونے والوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال(ایل آر ایچ) منتقل کیا گیا تھا، گزشتہ شب ایل آر ایچ میں دوران علاج مزید 2 سپاہی ولی خان ولد نور اللہ سکنہ غاخی ماموند اور عمران خان سکنہ اسلام ڈھیرئی چل بسے جس کے بعد پولیس شہدا کی کل تعداد 7 ہوگئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایل آر ایچ ہسپتال میں 9 زخمی تاحال زیر علاج ہیں ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US