اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):سی ڈی اے کے زیر اہتمام اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی جاری ،پلاٹس کی نیلامی 3 روز تک گندھارا سٹیزن کلب، F-9 پارک میں جاری رہے گی، پلاٹس کی اوپن آکشن 12 جنوری تک جاری رہے گی۔
نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کے لئے پیش کئے جارہے ہیں،نیلامی میں بلیو ایریا سمیت مختلف مراکز اور پارک روڈ کے پلاٹس نیلام کئے جائیں گے،3 روزہ نیلامی میں پیٹرول پمپس، ہوٹل، اپارٹمنٹس سمیت کلاس تھری شاپنگ سینٹر کے پلاٹس بھی نیلام کئے جائیں گے۔نیلام عام میں ایگرو فارمز، آئی اینڈ ٹی (G-11 مرکز) سمیت ہاسپٹلز کے پلاٹ بھی نیلامی کے لئے پیش کئے جائیں گے، نیلامی کے عمل کی نگرانی ایک کمیٹی کررہی ہے جس کی سربراہی ممبر اسٹیٹ کررہے ہیں۔