قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اپنے فضائی بیڑے میں ایک اے 320 طیارہ شامل کر لیا

image

اسلام آباد ۔10جنوری (اے پی پی):قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اپنے فضائی بیڑے میں ایک اے 320 طیارہ شامل کر لیا۔وزارت ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ادائیگی کے تنازعہ پر دو طیارے ملائیشیا میں پھنس گئے تھے جن میں سے ایک اے 320 طیارہ بدھ کو ایک خصوصی تقریب کے موقع پر پی آئی اے کے بیڑے میں شامل کیاگیا ۔

وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی ایئر مارشل (ر) فرحت حسین خان، سیکرٹری کیپٹن (ر) سیف انجم، سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات، ڈی جی پی سی اے اے خاقان مرتضیٰ اور دیگر سینئر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر برائے ہوا بازی ایئر مارشل (ر) فرحت حسین خان نے کہا کہ پی آئی اے کی ٹیم کی انتھک کاوشوں کا ثمر ہے۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس طیارے کی شمولیت سے قومی ایئر لائن کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسرا طیارہ بھی اگلے دو ہفتوں میں پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوجائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US