سپیکر قومی اسمبلی کا معروف فنکار، اداکار خالد بٹ کے انتقال پرتعزیت

image

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے معروف فنکار، اداکار خالد بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

جمعہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ خالد بٹ نے ٹی وی سکرین پر بہت سے کرداروں کے ذریعے عوام کو محظوظ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہو سکے گا۔سپیکر نے کہا کہ مرحوم کی فنی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سپیکر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمائے کی دعا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US