پاک بحریہ کا دوسرا میلجم کلاس جہاز پی این ایس خیبر ترکی میں کمیشنڈ

image

ترکی کے استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے دوسرے MILGEM کلاس جہاز PNS KHAIBAR کی کمیشننگ تقریب منعقد ہوئی۔

اس موقع پر ترکی کے صدر ریجپ طیب اردوان مہمانِ خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ پاک بحریہ کے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، NI, NI(M) بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اردوان نے پاکستان اور ترکی کے بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو مثالی قرار دیا اور دفاعی پیداوار کے شعبے میں مستقبل میں مزید تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب سے خطاب میں M/s ASFAT، استنبول نیول شپ یارڈ اور تمام OEMs (Original Equipment Manufacturers) کی کوششوں کو سراہا جو PN MILGEM جہازوں کی منصوبہ بندی، ڈیزائن اور تعمیر میں شامل تھے۔ انہوں نے پاکستان اور ترکی کے دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پاک بحریہ اور ترکی بحریہ کے باہمی تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

تقریب کے بعد ترکی کے صدر نے جہاز کا دورہ کیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور جہاز کے عملے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ترک صدر اور ایڈمرل نوید اشرف نے خطے میں بحری سلامتی اور مستقبل میں PN-TNF مشترکہ اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک بحریہ کے MILGEM جہاز جدید ترین سطح کے بحری پلیٹ فارم ہیں جو جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز، جدید ہتھیاروں اور جدید سینسرز سے لیس ہیں۔

پاکستان کے وزارتِ دفاعی پیداوار اور M/s ASFAT، ترکی کے درمیان 2018 میں چار MILGEM کلاس جہازوں کی تعمیر کا معاہدہ ہوا تھا، جس کے تحت دو جہاز ترکی میں اور دو پاکستان میں تعمیر کیے جائیں گے۔ PNS KHAIBAR کی کمیشننگ کے ساتھ ہی ترکی میں تعمیر کیے گئے دونوں جہاز مکمل ہو گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US