ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد میں قیدیوں کی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹریشن کاآغاز

image

ایبٹ آباد۔ 12 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹریشن کاآغازکردیاگیا،ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد کےسپرنٹنڈنٹ حامداعظم کی کاوش سےجیل میں بندقیدیوں اورحوالاتیوں کی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کاباقاعدہ آغازاین سی ایچ ڈی کےعملےکےذریعےشروع کردیاگیا،

پروگرام کی آگاہی مہم کےدوران بیشتراسیرانِ جیل نےبتایا کہ ان کےلواحقین مختلف وجوہات کی بناءپربی آئی ایس پی کےدفاترمیں سروے میں شامل ہونےسےقاصرہیں لہذا ان کا سروے جیل میں کیاجائے،سپرنٹنڈنٹ جیل کاکہناہےکہ اس پروگرام سےمستحق اورضرورت مند قیدی مالی معاونت،وسیلہ تعلیم پروگرام کےتحت طلباء کےتعلیمی وظائف اوررعایتی نرخوں پرخوردونوش کےاہل ہونگے،

ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد خیبرپختونخواکی واحدجیل ہےجس میں قیدیوں کی فلاح کےلیےیہ منفردعمل شروع کیا گیاہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US